کاغان کے سیاحتی مقام پارس میں سکی کناری ڈیم کی کھدائی کے دوران خوفناک صورتحال پیدا ہوگئی

بالاکوٹ کی وادی کاغان کے سیاحتی مقام پارس میں سکی کناری ڈیم کی کھدائی کے دوران 8 اکتوبر کے زلزلہ میں شہید ہونے والے پانچ افراد کی نعشیں برآمد ہوئی ہیں، مقامی افراد کی مدد سے نعشوں کی دوبارہ تدفین کردی گئی۔ تفصیلات کے مطابق دریائے کنہار پر چائنیز انجینئروں کو سکی کناری ڈیم کی تعمیر کے دوران کھدائی شروع کی تو پارس کے مقام پر دریا کے کنارے سے 12 سال قبل ہولناک زلزلہ میں ملبے تلے دب کر شہید ہونے والے پانچ افراد کی نعشوں کے ڈھانچے ملے ہیں۔ نعشوں کے ملنے والے ڈھانچوں سے شناخت نہ ہونے کے باعث مقامی افراد اور ڈیم میں کام کرنے والے مزدوروں نے ملکر دوسری جگہ قبریں کھود کر نعشوں کو دوبارہ دفن کردیا ہے۔


Comments